غزہ میں ہونیوالی جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

تل ابیب ، غزہ میں ہونیوالی جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ میں حماس کیساتھ لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کی جانب سے سپاہیوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوجیوں کو حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپی یونین کے ادارے نےاعداد وشمار جاری کردیئے۔

یورپی ادارہ کا بتانا ہے کہ 2024 میں یورپی یونین میں پناہ لینے کی درخواستوں میں تقریباً 12 فیصد کمی ہوئی ہے، جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد کمی آئی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter