ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم توہم پرستی کا شکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے توہم پرستی اور عجیب فیصلوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹیم نے احمد آباد میں اپنا ہوٹل تبدیل کر لیا ہے تاکہ ماضی کی بدقسمتی سے بچا جا سکے۔ فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم نے وہ ہوٹل چھوڑ دیا ہے جہاں وہ ایک روزہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دوران مقیم تھی۔ اس میچ میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد اس ہوٹل کو بدقسمت سمجھا جانے لگا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے ایک اسپورٹس اسٹاف رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم کی جیت کے لیے ہر ممکن انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید یہ کہ سیمی فائنل سے پہلے ممبئی میں ٹیم کا پریکٹس سیشن چاند گرہن کے باعث تقریباً پینتالیس منٹ تاخیر سے شروع کیا گیا تاکہ اس کے ممکنہ اثرات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فائنل کے لیے احمد آباد میں ریڈ مٹی کی پچ استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل بلیک پچ پر کھیلے گئے میچ میں بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ احمد آباد کے اس میدان پر مختلف اقسام کی پچز دستیاب ہیں جن میں سرخ مٹی، کالی مٹی اور دونوں کے امتزاج سے تیار پچ شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ممکنہ طور پر ہوم ڈریسنگ روم کے بجائے مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کو استعمال کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ ماضی کی بدقسمتی کو بدلا جا سکے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter