ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے ، آرمی چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے۔

بہاولپور میں طلبہ سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جس کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

جنر ل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے، جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

دوسری جانب وکیل عمران خان فیصل چودھری نے کہا کہ ایک کانفرنس سے حکومت خوفزدہ ہوگئی، کانفرنس میں کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے عمرا ن خان کی آواز اکیلی تھی اب ملک کی18جماعتیں ہم آواز ہیں، جےیوآئی اور پی ٹی آئی میں خلیج کو کم کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter