پنجاب اور بالائی علاقوں میں آج سے17 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کی پیشگوئی کردی، پنجاب اوربالائی علاقوں میں آج سے 17 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔

latest urdu news

ین ڈی ایم اے نےمون سون کے نویں اور آخری اسپیل کا الرٹ جاری کردیا،جس کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،فیصل آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،بالائی علاقوں، کشمیر، مری اور گلیات میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں رات گئےطوفانی صورتحال پیدا ہوئی،تیزجھکڑ چلنے سےمارگلہ روڈ اور فیصل ایونیو سمیت مختلف مقامات پردرخت گر گئے،جس سےگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اسپورٹس کمپلیکس میں کنسرٹ کا اسٹیج بھی تیز ہواؤں کے باعث گر گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آج مزید بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ

پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی،صبح سویرے اسلام آباد میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، این ڈی ایم اے نےشہریوں اور مسافروں کو موسمی پیشگوئی کے دوران محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter