وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جولائی میں سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 13 فیصد اضافہ خوش آئند ہے، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی قومی معاشی دھارے کا ایک اہم اور قیمتی حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد زیادہ تھیں۔
ترسیلات زر میں 11.3 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول، سعودی عرب سرِفہرست
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی ترسیلات زر میں متحدہ عرب امارات کا حصہ تقریباً 21.2 فیصد رہا۔
