ملک میں مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 160 سے تجاوز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 160 سے تجاوز کرگئی۔

latest urdu news

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن کے دوران اب تک بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق مختلف حادثات میں 166 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے آغاز سے اب تک سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مون سون کاموجودہ اسپیل کب تک جاری رہےگا؟ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا

قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ و متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter