ڈی جی محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ مون سون کا موجودہ اسپیل کچھ دن برقراررہےگا،مون سون اسپیل ختم ہونے کے بعد وقفہ آئےگا،پھربارشیں شروع ہوں گی،مون سون بارشوں کےاسپیلز اکتوبرتک جاری رہتے ہیں۔
واضح رہے راولپنڈی،اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان ورک نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے،مری اورگلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
آئندہ 3سے 4روزکےدوران مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہارمیں دوبارہ بارش کاامکان ہے۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، سیلاب اور مزید بارشوں کا الرٹ
ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید بتانا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اگست تک موسلادھار بارش متوقع ہے،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان ہے، اس
سندھ میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،جنوب مشرقی سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
