انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات مؤثر، یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں 47 فیصد کمی: محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کی سخت پالیسیوں اور یورپی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران یورپ کے لیے انسانی سمگلنگ کے واقعات میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس پیش رفت پر یورپی یونین نے بھی پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

latest urdu news

انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ ایک سنگین بین الاقوامی جرم ہے، جو نہ صرف قانون بلکہ انسانیت کے بنیادی اصولوں کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ سرحدی نگرانی، امیگریشن نظام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنایا گیا ہے، جس کے باعث غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے خاتمے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے: عظمیٰ کاردار

انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے، جبکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنا بھی اس جنگ کا اہم حصہ ہے تاکہ لوگ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک جانے کے خطرات سے باخبر رہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا اور ایک محفوظ، باوقار اور قانون کی پاسداری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter