گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے این-10 پر اورماڑہ کے علاقے سرپٹ میں گیس باؤزر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تربت سے کراچی جانے والی ٹویوٹا کرولا اور گیس باؤزر کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ کار کا ڈرائیور اسلم بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے۔
سوہاوہ کے قریب ٹریفک حادثہ، ٹائر تبدیل کرنے والا 18 سالہ نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بنانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی، جس کے بعد دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
