کراچی: ڈیوٹی پر سوئے پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ڈیوٹی پر سوئے پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔

latest urdu news

واردات ایسٹرن انڈسٹریل زون پورٹ قاسم میں ایس پی یو کے اہلکاروں کے ساتھ پیش آئی،واقعے کا مقدمہ تھانہ بن قاسم میں درج کرلیا گیا ہے۔

مسلح ملزمان اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈ کو باندھ کر سرکاری و غیر سرکاری اسلحہ، گولیاں، میگزین اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اہلیہ اور 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

ایف آئی آر کے مطابق 15 سے 20 مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر رات گئے داخل ہوئے، کانسٹیبل مدثر، ارشاد اور سیکیورٹی گارڈ معشوق ڈیوٹی پر سوئے ہوئے تھے، ڈاکوؤں نے اہلکاروں اور گارڈ کو رسیوں سے باندھ دیا، ڈاکو مین گیٹ کو باہر سے کنڈی لگا کر فرار ہوئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter