ہنجروال میں افسوسناک حادثہ، کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے ہنجروال میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، افسوسناک واقعے پر اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گلی میں کم روشنی کے باعث کھلے مین ہول کو نہ دیکھ سکا اور اس میں جاگرا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول کے ڈھکن ہٹائے گئے تھے اور انہیں دوبارہ نہیں لگایا گیا، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب واسا حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ واسا لاہور کے دائرہ کار میں شامل نہیں۔ حکام کے مطابق مقامی افراد نے نجی مزدوروں سے کام کروایا تھا، جو مین ہول کھلا چھوڑ کر چلے گئے۔

صادق آباد میں کھلے مین ہول میں گر کر 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی جاں بحق، غفلت پر بلدیہ اہلکار معطل

واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات اور کھلے مین ہولز کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ ذمہ داری کے تعین کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter