نظام کی تبدیلی کیلئے عوام تیار ہوں، اب جڑیں ہلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے بڑی سیاسی جدوجہد کیلئے تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو صرف جزوی اصلاحات سے نہیں بلکہ مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا۔

latest urdu news

خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں “بدل دو نظام” جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن چکا ہے اور اب اس کی شاخیں نہیں بلکہ جڑیں اکھاڑنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے جلسے کے کامیاب انعقاد پر مقامی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 79 برسوں سے مخصوص طبقہ اقتدار پر قابض ہے، جس میں طاقتور بیوروکریٹس، جاگیردار، سرمایہ دار اور مختلف مافیا شامل ہیں۔ ان کے بقول یہ سب عناصر ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد بنا کر عوامی مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا حکومت اور پیپلز پارٹی پر کڑا تنقید، گل پلازہ سانحے کو علامت قرار دے دیا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو متحد ہو کر اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں گالی اور گولی کی بجائے کارکردگی کا مقابلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر جماعتیں تعلیم، فلاح اور عوامی خدمت کے میدان میں مقابلہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter