جماعت اسلامی کا دھرنا کسی کیخلاف نہیں، 25 کروڑ عوام کیلئے ہے، حافظ نعیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا کسی کے خلاف نہیں، دھرنا کسی کی ذات کے لیے نہیں، دھرنا 25 کروڑ عوام کیلئے ہے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ہو رہی ہے، بجلی کے بل میں طرح طرح کے ٹیکسز رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز 1994 سے ملک میں بجلی کے ذمہ دار ہیں، بجلی کے پلانٹس کی کپیسیٹی میں بھی غلط کام کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپسیٹی پیمنٹس کا بوجھ بھی صارفین اٹھاتے ہیں، قرض پر سود بھی عوام ادا کریں تو ریلیف کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب صحیح عدالتی نظام آئے گا، یہ جعلی قسم کے سیٹ اپ ختم ہونگے تو ان کا فرانزک آڈٹ بھی ہو گا، ان کا ٹرائل بھی ہو گا کہ انہوں نے لوگوں کیساتھ فراڈ کیا ہے، بجلی کی پیداواری استعداد میں دو نمبری کی گئی۔

گزشتہ روز لاہور میں دھرنا شرکاء سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران مراعات نہیں چھوڑ سکتے، یہ غریب کا خون نچوڑتے ہیں۔

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج، 510 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے جاگیر دار بتائیں، اُنہوں نے اپنی جاگیروں پر کتنا ٹیکس دیا؟ یہ جاگیردارانہ نظام نہیں چلے گا، یہ غریب کاشتکار کا خون چوستے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بڑے بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، بڑے بیوروکریٹس ٹیکس کھا جاتے ہیں، یہ نظام اب نہیں چل سکتا۔ آج ہم نے دھرنا شروع کر دیا ہے اور یہ دھرنا جاری رہے گا۔ یہ نظام جو ہم پر مسلط ہے اس کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، جب تک حکومت گھٹنے نہیں ٹیکے گی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter