فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے ، شعیب شاہین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔

شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، عمران خان اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی شعیب شاہین اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter