رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے۔
اسلام آباد، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی اپنی نشست سے مستعفی ہوگئے۔ موہن منجیانی نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر استعفیٰ دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ موہن منجیانی نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے، موہن منجیانی کی جانب سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا گیا، موہن منجیانی نے استعفی پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق موہن منجیانی استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفیٰ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے موہن منجیانی کے دستخط کو ویریفائی کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھرنوں سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، پہلے ایک جگہ دھرنا تھا، اب 12 مقامات تک دائرہ پھیلا دیا گیا، لوگوں کو تکلیف ہو تو، اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔