لاہور، مشہور ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک ایک بار پھر وائرل ویڈیو کے تنازعے میں آ گئی ہیں۔
عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد، ان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس نے صارفین میں ملا جلا ردعمل پیدا کیا ہے،یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک اس قسم کے معاملے میں سامنے آئی ہوں، گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایسی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی تھی، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
اس حالیہ تنازعے پر مناہل ملک کا موقف ہے کہ یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تخلیق کردہ جعلی مواد ہیں، انہوں نے کہا، میں نے FIA میں شکایت درج کروا دی ہے اور امید ہے کہ ذمہ دار افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید بحث جاری ہے،کچھ صارفین اسے نجی زندگی میں مداخلت قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش سمجھ رہے ہیں۔
یہ واقعہ ایک بار پھر آن لائن پرائیویسی، ڈیجیٹل بدسلوکی اور سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے اسکینڈلز جیسے مسائل کو نمایاں کر رہا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نوجوان نسل کے لیے لمحہ فکریہ ہیں اور سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنا ضروری ہو گیا ہے۔
مناہل ملک کے مداحوں نے ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کئی صارفین نے اس صورتحال کو "ڈیجیٹل ہراسانی” کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔