ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو برداشت نہیں ہو رہا ، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کے لیے ناقابل قبول ہے۔

اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں، کارپوریٹ قوانین میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، جبکہ کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو ایک خودمختار ادارہ بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری پہلے یہ سوچ رہی تھی کہ کاروبار بند کر کے بیرونِ ملک منتقل ہو جائے، لیکن اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، 2013 سے 2017 کے دوران ملک کی معیشت مستحکم ہو چکی تھی اور پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار معاشی مواقع موجود ہیں اور بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں مضبوط معیشت کے لیے خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی استحکام کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس نکالا، مگر کچھ عناصر پاکستان کو دیوالیہ دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان میں 27 سال بعد ایس سی او جیسے بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کی گئی، اور اب پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار نہیں ہوگا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہےاور بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی پالیسیوں کی تشکیل جاری ہے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے خطاب میں کہا کہ مسابقتی کمیشن کا معیشت میں کلیدی کردار ہے اور اس کی استعدادِ کار میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، کیونکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter