184
سوات ، وفاقی وزیرسیفران امیرمقام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےپاس صوبےکےعوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں۔
سوات میں پارٹی ورکرزسےخطاب کے دوران وفاقی وزیرسیفران امیرمقام کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، کے پی کے ، میں کرپشن عروج پر ہے، پختونخوا حکومت میں نئے کرپشن سکینڈل سامنےآرہےہیں۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس صوبے کے عوام کی بہتری کی کوئی اسکیم نہیں ہے ،صوبے میں تعلیم کے شعبے کی حالت بھی ابتر ہے، حتیٰ کی سڑکوں کی حالت میں بھی انتہائی خراب ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سےاختیارات صوبوں کو دیئے گئے، پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار میں حصے پر وزرا آپس میں جھگڑ رہے ہیں ، صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات موجود نہیں ہے۔
