213
کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 بچیاں اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق متاثرہ افراد گھر میں مہمان تھے، جبکہ مکان کی چھت پر تعمیراتی کام جاری تھا، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔
