ممتاز شاعر ناصر کاظمی کو ہم سے بچھڑے 53 برس بیت گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،جدید اردو غزل کے بنیاد ساز سمجھے جانیوالے ممتاز شاعر ناصر کاظمی کو ہم سے بچھڑے 53 برس بیت گئے۔

منفرد اور صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو انبالہ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔

ناصر کاظمی کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا، ابتدائی تعلیم انبالہ میں حاصل کرنے کے بعد ناصر کاظمی نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا مگر تقسیم کے ہنگاموں کی وجہ سے بی اے نہ کر پائے۔

ناصر کاظمی نے ابتدا میں اختر شیرانی کے اُسلوب میں رومانی نظمیں لکھیں،بعد ازں وہ غزل کی طرف آئے اور کئی کمال کے شعری مجموعے تخلیق کئے، جن میں برگ نے، دیوان، پہلی بارش، نشاط خواب، اعتبار نغمہ اور خشک چشمے کے کنارے قابل ذکر ہیں۔

شاعر ناصر کاظمی مختلف ادبی جرائد کے مدیر بھی رہے پھر ریڈیو پاکستان لاہور سے وابستہ ہوگئے اور آخری دم تک رہے۔

ناصر کاظمی 2 مارچ 1972ء کو معدے کے کینسر کے باعث دارفانی سے کوچ کر گئے، مگر ان کی غزلیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter