اسلام آباد، وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ ملک کی 18جماعتیں عمران خان کی ہم آوازبن چکی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگروام میں گفتگو کے دوران وکیل عمران خان فیصل چودھری نے کہا کہ ایک کانفرنس سے حکومت خوفزدہ ہوگئی، کانفرنس میں کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی۔
فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے عمرا ن خان کی آواز اکیلی تھی اب ملک کی18جماعتیں ہم آواز ہیں، جےیوآئی اور پی ٹی آئی میں خلیج کو کم کیا گیا ہے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ جب اتحاد بنتا ہے تو اس میں تمام جماعتوں کی مرضی شامل ہوتی ہے۔
دوسری جانب کنوینئر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں میں ایک سوچ پر اتفاق پیدا ہو، ایک بڑے مقصد کیلئے ہمیں اکٹھا ہونا ہوگا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہمیشہ سڑکوں پر تحریک نہیں چلاتی، تحریک پارلیمنٹ کے اندر بھی چلائی جاسکتی ہے، میرا مشورہ ہے کہ پی ٹی آئی سڑکوں کی سیاست سے گریز کرے۔
