خیبرپختونخوا کے عوام کا افغان مہاجرین کے فوری انخلاء کے فیصلے کا خیر مقدم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، خیبرپختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کے جلد انخلاء کے حکومتی فیصلے کو مثبت قرار دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے افغان باشندوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، کئی دہائیوں سے مقیم افغان مہاجرین کی بھرپور میزبانی کے باوجود، حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ان کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر حکومت نے ان کے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت غیر قانونی طورپر مقیم غیرملکیوںاورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرزکے انخلاء کا عمل شروع کیاجارہا ہے،خیبرپختونخوا کے عوام نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین دہائیوں سے پاکستان میں مقیم رہے، جہاں انہیں مکمل سہولتیں فراہم کی گئیں، لیکن بدامنی، دہشت گردی اور چوری کی وارداتوں میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے عناصر کا کردار نظر آتا ہے۔

شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان مہاجرین کے جانے کے بعد پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوگی، اگرچہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، لیکن موجودہ حالات میں ان کا انخلاء ضروری ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter