اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا نوٹس لے لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے پر نوٹس لے لیا۔

پاکستان بزنس فورم فرانس نے یہ مسئلہ وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے، اس کی فوری تحقیقات کی جائیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں غیر ضروری مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ان کے لیے ائیرپورٹس پر خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پُرتشدد رویے قوم اور ملک کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں تمام شہری مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں،سیالکوٹ عالمی سطح پر سکھ برادری کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا، اس سرزمین پر ہر فرد کا مساوی حق ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter