کھلونا بندوق اور آتشبازی پر دفعہ 144 نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں کھلونا بندوقوں اور آتشبازی کے سامان پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ اور امن و امان کی خاطر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل ممانعت عائد کی گئی ہے۔

latest urdu news

ان کے مطابق، جو بھی اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام معاشرے میں کھلونا اسلحے کے رجحان کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter