نوشکی، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ،2 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

نوشکی کے علاقے دالبندین روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں ہونیوالے اس دھماکے کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے کرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بھی ایک دھماکا ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter