نواز شریف آج خاموش رہے تو کل جواب دینا پڑے گا ، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوتی ہے، یہ ترامیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی سینیٹرنے آئینی ترمیم نہیں دیکھی، جو ترامیم کرنا چاہتے ہیں وہ عوام کے سامنے رکھیں، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاںبغیر دیکھے پڑھے قانون پاس کر دیے جائیں ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی کورٹس کی حدود کیا ہوں گی، ترامیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سر براہ نے اپنے خطاب میں یہ کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اپنے راستے سے ہٹ گئے ہیں، میاں نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں ہے، اگر وہ خاموش رہتے ہیں تو کل اسکا ضرور جواب دینا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن مسئلے کا حل نہیں ہے، الیکشن تو چوری کر لیے جاتے ہیں، اب لیڈر شپ کا امتحان ہے کہ ملک چلانا بھی ہے کہ نہیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئےیہ کہا گیا ہے کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولیاں برسائی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter