روالپنڈی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز لیاقت باغ اور گردنواح میں ہونیوالے احتجاج اور جھڑپوں کے بعدپی ٹی آئی کے 58 سے زائد مقامی رہنماؤں پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا ہے، جس میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل صابر اور ناصرمحفوظ کو نامزد کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نےدرج مقدمے میں چوہدری امیر افضل، عمرتنویر بٹ اور ملک فیصل سمیت 150 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیاہے۔
روالپنڈی پولیس نے مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ،کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی ہیں۔
ایف آئی آر کےمطابق ملزمان نے لیاقت باغ میںاسٹیٹ مخالف نعرے لگائے،پی ٹی آئی کارکنان نے اسلحہ، ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا ۔
واضح رہے گزشتہ روزپی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ پر احتجاج کیا گیا تھا جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس دوران متعدد کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
