لاہور ہائیکورٹ، وزیراعظم کے قریبی رشتہ داروں کی 759 کنال اراضی نیلام کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی رشتہ داروں کی 759 کنال اراضی کی نیلامی کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے 9 جائیدادوں کی نیلامی کے لیے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں مقرر کر دیں۔

نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ برادرز شوگر ملز 2016 میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار پائی تھی۔

وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر، عمر ادریس اور دیگر افراد نے قرض کے لیے گارنٹی دی تھی، جبکہ میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم اور میمونہ اسلم بھی اس ضمانت میں شامل تھے۔

برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کے عوض جائیدادیں رہن رکھی تھیں، جس پر عدالت سے 20 کروڑ 83 لاکھ 78 ہزار کی وصولی کے لیے نیلامی کی درخواست کی گئی۔

کورٹ آکشنر اسرار قریشی ایڈووکیٹ نے ڈیفالٹرز کی 9 جائیدادوں کی نیلامی کا شیڈول عدالت میں پیش کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter