177
کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پیکا قانون کو کالا قانون قرار دے دیا۔
کراچی میں آزادی کنونشن سے خطاب کے دوران رضا ربانی کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کی اصطلاح واضح نہیں ہے اور اس سے پی ٹی اے کے دائرہ اختیار میں توسیع ہوگی۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کو روکنے کی کوشش ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود ان کے حکومت کی معاشی صورت حال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔
