جہلم :عیدالاضحیٰ پر جہلم میں خصوصی صفائی آپریشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہلم میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن اور منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان کی نگرانی میں خصوصی اور منظم صفائی آپریشن جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور ماحول دوست ماحول فراہم کرنا ہے۔

latest urdu news

آپریشن کے دوران مساجد اور ان کے اطراف کے علاقوں کی مکمل صفائی ستھرائی کی گئی، جبکہ نمازِ عید سے قبل اور بعد عبادت گاہوں کے گرد گلاب آب کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا تاکہ ماحول کو خوشگوار اور پاکیزہ رکھا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر انفورسمنٹ اسکواڈز مختلف علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ صفائی سے متعلق قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو آلائشوں کی بروقت اور محفوظ تلفی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ آلائشوں کو فوری طور پر جمع کر کے مخصوص ڈمپنگ سائٹس تک محفوظ انداز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ فیلڈ ٹیمیں گلی محلوں میں چونا (لیم) ڈالنے، کلیکشن پوائنٹس کی فعالیت اور صفائی آپریشن میں مسلسل مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر اعلانات کے ذریعے شہریوں کو صفائی کے طریقہ کار اور انتظامی ہدایات سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ایم ڈی سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عید کے دوران مثالی صفائی اور بہترین انتظامات یقینی بنا رہی ہے، جبکہ شہریوں سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter