1K
سرائے عالمگیر میں دوسری شادی کے تنازع پر ایک بیٹے نے اپنے ہی باپ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ دوسری شادی کے معاملے پر پیش آیا، جہاں بیٹے نے اپنے والد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بولانی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
سرائے عالمگیر میں 30 سالہ نوجوان قتل
