آدھا سرخ، آدھا پیلا سیب نے سب کو حیران کر دیا، نایاب جینیاتی مظہر سامنے آ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے مائر یہاؤ میں واقع ایک مقامی اسٹور میں ایک ایسا غیر معمولی سیب دریافت ہوا ہے جس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

latest urdu news

یہ سیب اپنی انوکھی ساخت کے باعث مقامی سطح پر خاصی شہرت حاصل کر چکا ہے، کیونکہ اس کا ایک حصہ مکمل طور پر سرخ جبکہ دوسرا حصہ واضح طور پر پیلا ہے۔

یہ حیران کن سیب مئی کے وسط میں ایک پھلوں کی کھیپ کے دوران کرائسٹ چرچ کے علاقے سن شائن کارنر مارکیٹ میں سامنے آیا۔ ماہرین کے مطابق اس کا رنگ عین درمیان سے دو حصوں میں تقسیم ہے، جو دیکھنے والوں کے لیے کسی عجوبے سے کم نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دو رنگوں والے سیب انتہائی نایاب ہوتے ہیں اور اندازاً دس لاکھ پھلوں میں سے ایک سے بھی کم میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ایک غیر معمولی جینیاتی تبدیلی ہوتی ہے، جس کے باعث پھل کے مختلف حصے الگ جینیاتی خلیات سے تشکیل پاتے ہیں۔

اسٹور کی مالک کے مطابق یہ سیب اب ایک مقامی “سیلیبریٹی” کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ لوگ اسے دیکھنے کے لیے دور دور سے آ رہے ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنا رہے ہیں، جبکہ کئی افراد اسے خوش قسمتی کی علامت بھی سمجھ رہے ہیں۔

مالکن نے مزید بتایا کہ طویل عرصے سے پھلوں کے کاروبار سے وابستگی کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا منفرد سیب پہلی بار دیکھا ہے۔ فی الحال اس سیب کو محفوظ رکھنے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھا گیا ہے، جبکہ یہ فیصلہ باقی ہے کہ اسے مستقل طور پر محفوظ کیا جائے یا اس کے اندرونی رنگوں کا راز جاننے کے لیے اسے کاٹ کر دیکھا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter