1
امریکی ریاست الاسکا میں ایک چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی حکام کے مطابق طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم جا رہا تھا کہ منزل کے قریب واقع ایئرپورٹ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے بعد امدادی اور متعلقہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹس اور 6 مسافر سوار تھے اور کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ حادثے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
