سپریم کورٹ میں کفایت شعاری پالیسی ختم، معمولات بحال کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نافذ کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عدالت کے انتظامی اور عدالتی امور دوبارہ معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔

latest urdu news

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مارچ 2026 کو نافذ کی گئی کفایت شعاری پالیسی واپس لے لی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر اس حوالے سے جاری تمام پابندیاں 15 جون 2026 سے ختم تصور کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 15 جون سے سپریم کورٹ کے مختلف شعبے اور دفتری و عدالتی سرگرمیاں سابقہ طریقہ کار کے تحت بحال کر دی جائیں گی، جبکہ اخراجات میں کمی کے لیے نافذ خصوصی اقدامات بھی ختم ہو جائیں گے۔

اس فیصلے کے بعد عدالت عظمیٰ کے روزمرہ انتظامی معاملات، سہولیات اور دیگر امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کفایت شعاری اقدامات رواں سال مارچ میں اخراجات میں کمی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر نافذ کیے گئے تھے، تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter