توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کیے کہ ریاست کو ملنے والے تحائف کو قانونی طور پر خریدنے سے پہلے ذاتی قبضے میں نہیں رکھا جا سکتا، یہ تحائف ریاست کی ملکیت ہوتے ہیں۔

latest urdu news

سماعت کے دوران، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آذربائیجان کے ایک میوزیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں دنیا کے صدور کو ملنے والے تحائف تصاویر کے ساتھ رکھے جاتے ہیں، اور یہ کہ بدقسمتی سے کسی اور پاکستانی حکمران کی کوئی تصویر وہاں موجود نہیں ملی، سوائے محترمہ بینظیر بھٹو کی۔

عدالت نے ایف آئی اے سے سوال کیا کہ اگر بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کروائے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ پراسیکیوٹر کا جواب تھا کہ عمران خان ایک پبلک آفس ہولڈر تھے، اسی لیے انہیں بھی شامل کیا گیا۔

آخر میں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter