عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر ملکی پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست کر دی۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ عمران خان نے یہ خط بطور سابق وزیر اعظم تحریر کیا، اور یہ پی ٹی آئی کی پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کی علامت نہیں۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان بڑھتے فاصلے کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ خلیج مزید نہیں بڑھنی چاہیے۔ انہوں نے سپہ سالار سے درخواست کی کہ پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ ملکی استحکام برقرار رہے۔

عمران خان نے خط میں لکھا کہ پاک فوج بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے، لیکن "فراڈ الیکشن” اور 26ویں آئینی ترمیم جیسے عوامل کی وجہ سے عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا ہو رہے ہیں، اور اس کا تمام تر دباؤ فوج پر آ رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے، بلکہ فوج کو اپنا ادارہ سمجھتے ہیں۔ خط کی تفصیلات آج میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی، جبکہ عمران خان نے کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو اس خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter