سابق وزیراعظم میاں نواز شریف مری پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف راستے بند ہونے کے سبب بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے۔

latest urdu news

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گھڑیال ہیلی پیڈ سے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی کل مری میں آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب، سندھ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عوام نے 24 نومبر کی تحریک انصاف کی کال مسترد کردی ہے، سندھ سے کوئی رضاکارانہ طور پر اس احتجاج کے لیے نہیں نکلا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کر رہا ہے، ان کا ایجنڈا ون پوائنٹ ہے کہ انہیں جیل سے نکالا جائے، پختونخوا حکومت سرکاری وسائل احتجاج کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

News Alert Urdu