پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ”ایکس“ پر کہا کہ پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان سے سیاسی ملاقات کے لیے سہولت کاری چاہتی ہے، پی ٹی آئی اس معاملے میں بلیک میل کر رہی ہے۔

latest urdu news

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو قید کے دوران بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

دوسری جانب کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں، شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور سیوریج کا بوسیدہ نظام ہے، نچلی سطح تک اختیارات نہیں پہنچائے جارہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں برسات ہوئی تو سڑکیں خستہ حال ہوگئیں، صوبہ سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے جس کو سسٹم کہا جاتا ہے، سسٹم میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہی کرپشن ہے، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس سسٹم پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter