وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، لیکن کسی کو ریڈ زون آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا کہ جس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پرمحسن نقوی کا یہ کہنا تھا کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا یہ کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا، احتجاج سے عوام کے روز مرہ کے کاموں میں خلل پڑ جاتا ہے۔
محسن نقوی کا اس معاملے میں مزید یہ کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لیے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کی جس سے 2 بچے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع واردات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔