اہم اہداف حاصل کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا کے صحت کے منصوبوں کو 7.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ دینے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں اہم اہداف کے حصول پر 7.5 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
یہ فنڈنگ ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز (DLIs) 1، 2، 3، اور 5 کے تحت مقرر کردہ اہداف کی کامیابی سے تکمیل پر دی گئی ہے۔
DLI 1: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں او پی ڈی اور داخل مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔
DLI 2: ثانوی صحت کے اسپتالوں میں سالانہ ڈیلیوریز کی تعداد 141,386 تک پہنچ گئی، جو 136,000 کے ہدف سے تجاوز کر گئی۔
DLI 3: جینڈر سنسیٹو کوالٹی انشورنس میکانزم کامیابی سے 6 اسپتالوں میں نافذ۔
DLI 5: 85 اہم طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
یہ فنڈنگ خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام میں نمایاں بہتری اور اہداف کی تکمیل پر اعتماد کا مظہر ہے۔
یہ سرمایہ کاری نہ صرف صحت کی خدمات کی فراہمی کو مضبوط کرے گی بلکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبے کی پوزیشن مزید مستحکم کرے گی۔