125
ککرالی کے گاؤں ہنج میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، خاتون زخمی ہو گئی۔
کوٹلہ ارب علی خاں تھانہ ککرالی کے نواحی گاؤں ہنج میں نامعلوم ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر ظفر اقبال قوم جٹ ساکن ہنج کے گھر میں گھس کر 8 ہزار نقدی اور ظفر اقبال کی بیوی کی گن پوائنٹ پر بالیاں اتارنے لگے تو بیوی کے شور پر ظفر اقبال اور اس کے بھائی آگئے۔
نامعلوم ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ظفر اقبال کی بیوی نزیر بی بی کو شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ککرالی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیشں شروع کر دی اور مضروب کو سول ہسپتال کوٹلہ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس تھانہ ککرالی نے ظفر اقبال کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیشں شروع کر دی گئی ہے۔