بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے ، جوبائیڈن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ فلوریڈا میں صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

latest urdu news

اس سے پہلے امریکی صدر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا جرمنی کا دورہ منسوخ کر چکے ہیں جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے، اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں طوفان ملٹن کی وجہ سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر میں 1 گھنٹے تک چلنے والی فحش فلم سے جہاز میں موجود فیملیز مشکل میں پھنس گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی سے ٹوکیو جانیوالی قنطاس ائیر لائن کے مسافروں کو اس وقت ایک عجیب وغریب صورتحال کا سامنا رہا جب پرواز کے دوران اسکرین پر فحش فلم چل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر مناسب واقعے کا ذکر ریڈٹ پر فلائٹ میں موجود مسافر کی جانب سے شیئر کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter