پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاہور، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پر پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا یہ کہنا ہے کہ غلام محی الدین اس وقت تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں جلسے کیلئے روانگی اور مقام کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے خیبر پختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔