ہفتہ, 15 مارچ , 2025

سندھ حکومت کا 19 فروری کو لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، سندھ حکومت کی جانب سے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر کیا گیا ہے، 19 فروری کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

latest urdu news

حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا، لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس 17 فروری سے شروع ہوگا۔

عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی دن پہلے ہی شروع ہو گیا تھا، زائرین میں مرد، عورت، بوڑھے، بچے سبھی شامل ہیں جنہوں نے دھمال ڈالتے ہوئے مزار کا رخ کیا۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جن کے باعث مزار میں داخلے کے لیے لوگوں کی طویل قطاریں دکھائی دیتی ہیں، لعل شہباز کے مزار پر ہر شام ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی جاتی ہے جو مولانا رومی کے درویشوں کی یاد دلاتی ہے۔

دوسری جانب طلال چودھری نے کہا کہ بانی کےخطوط کی سیریزنفرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter