اگر عمران خان 9 مئی میں ملوث ہیں تو انکا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہیے، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اگر 9 مئی کے واقعات میں سابق وزیراعظم عمران خان ملوث تھے تو بانی پی ٹی آئی سمیت ان کے حواریوں کا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہیے۔

لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام دفاع وطن کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

latest urdu news

گورنر پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے، سزا اور جزا کے بغیر ایسے واقعات نہیں رکیں گے۔

سیمینار سے خطاب کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کسی ملک کی 29 چھاؤنیوں پر ایک ہی روز کیسے حملہ ہو سکتا ہے، کیا عسکری اداروں پر حملے کرنا اور غلط بیانیہ بنانا درست ہے۔

ملک محمد احمد خان کا اپنے خطاب میں مزید یہ کہنا تھا کہ کسی مجرم کو انسانی حقوق کے نام پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

دوسری جانب رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کا اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کے بعد حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی رہ گئی ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ تحریک انصاف والے آف دی ریکارڈ ہم سے کہتے ہیں کہ یہ ترامیم ہونی چاہییں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter