کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں اورعمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میراکوئی کردار نہیں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

latest urdu news

ایک سوال کے جواب میں مولانا کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، امریکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، سیاستدانوں نے اپنے مفادات کی خاطر ڈیموکریسی پر کمپرومائز کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں،عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میراکوئی کردارنہیں ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic