ٹریفک حادثہ کیس :نامزد ملزمہ کی دماغی حالت درست قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، جناح اسپتال کے ماہر نفسیات کی جانب سے ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد ملزمہ خاتون کی دماغی حالت کو درست قرار دیدیا گیا ہے۔

جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کا کہنا ہے کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو اسکی حالت بالکل ٹھیک نہیں تھی۔

latest urdu news

شعبہ نفسیات کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملزمہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے، اہلخانہ مریضہ کے متعلق کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے۔

ڈاکٹر چنی لال کا یہ کہنا تھا کہ مریضہ نے اسپتال میں اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی لہٰذا اب مریضہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور میری ذہنی معذور بیٹی کیساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter