پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین تک مار کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد جوانوں کی تربیت اور مختلف آلات کی کارکردگی کو جانچنا تھا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔

ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی، صدر اور وزیراعظم پاکستان نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

دوسری جانب اڈیالا جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے تفتیش تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اورسابق وزیراعظم کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لےلیے گئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter