محسن نقوی نے تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے گلبرگ میں سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی گئی، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چودھری شجاعت کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ کیا گیا، جس پر محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونیوالی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اس پر عملدرآمد کے لئے بات کی جائے گی۔ شہداء نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔
سربراہ مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔