گجرات یونیورسٹی کے قریب پولیس اہلکار کے والد نے معمولی تلخ کلامی پر 76 سالہ شخص کو قتل کر دیا، مرکز ی ملزم گرفتار پولیس کانسٹیبل معطل، گرفتاری کے لیے چھاپے جاری۔
گجرات کے علاقے گھمن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی پر پولیس کانسٹیبل نہال جٹ کے والد، فیض جٹ، نے 76 سالہ غلام رسول کو سر میں کیسوں کے وار سے قتل کر دیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب غلام رسول، جو موچی کا کام کرتے تھے، کی ملزم سے جوتے اٹھانے پر دکان میں تلخ کلامی ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیض جٹ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ مقدمے میں نامزد کانسٹیبل نہال جٹ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نہال جٹ کو معطل کر دیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
قتل ہونے والے غلام رسول کے بیٹے نے ایف آئی آر میں واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ مقامی کمیونٹی میں صدمے اور غم و غصے کا باعث بن گیا ہے۔